• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کا مختلف شاہراہوں کا دورہ، ٹریفک روانی کا جائزہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا ،حادثات کی روک تھام اورٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا ۔آئی جی نے دورے کے دوران ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے آئی جی کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے فینسی و غیر نمونہ پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔آئی جی کہا کہ دفتری اوقات میں ٹریفک کے بہائو میں اضافہ ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس کو بحال رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین