رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری سے کمایا منافع ساتھ لے جانے کا سلسلہ بحال ہوا ہے، جہاں اس عرصے میں 27 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کمپنیوں نے اپنے ممالک بھیجے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق رواں سال اگست میں بیرونی سرمایہ کاری سے کمائے 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہیں۔
اگست میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 13 کروڑ 42 لاکھ جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے 14 لاکھ ڈالر پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں 27 کروڑ 56 لاکھ ڈالر پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں پاکستان میں کمایا 4 کروڑ 92 لاکھ ڈالر منافع پاکستان سے واپس بھیجا گیا تھا۔