• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے، اسرائیلی وزارت دفاع

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔  

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کےلیے ہوگی۔ 

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ جنگی ضروریات کی خریداری کےلیے ساڑھے تین ارب ڈالر اسرائیل کو مل چکے، 5 ارب 20 کروڑ ڈالر آئرن ڈوم سمیت اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے لیے مختص ہیں۔ 

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق امریکی امداد اسرائیل، امریکا مضبوط اور پائیدار اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا مظہر ہے اور یہ اسرائیل کی سلامتی کےلیے امریکا کے فولادی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید