اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 20 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے، اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔