• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار نے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیا ہے: راجہ بشارت

وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی اور مشکل مالی حالات میں سرکاری ملازموں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔

یہ بات صوبائی وزیر راجہ بشارت نے گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفد نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا حق تھا جو انہیں مل گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی سرکاری ملازمین کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن جدو جہد جاری رکھوں گا۔

تازہ ترین