• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے PTI کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس آج 3 بجے بنی گالہ میں ہو گا۔

3 گورنرز، 3 وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما کور کمیٹی کے ممبرز ہیں۔

کور کمیٹی سیاسی معاملات، معاشی اہداف، عالمی تعلقات اور اپوزیشن کے معاملات پرغور کرے گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی باہمی مشاورت سے سیاسی حکمت عملی طے کرے گی۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی حکومتی امور اور قومی معاملات پر اہم فیصلے کرے گی۔

تازہ ترین