وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کو ویل ڈن کہہ دیا۔
ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشکل ترین پروگرام کے باوجود بہتر شرح نمو سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مستحکم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی موجودگی میں شرح نمو ضروری تھی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے بعد گروتھ کی ضرورت تھی۔
اُن کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باوجود شرح نمو بہت اہم ہے، ویل ڈن عمران خان ٹیم۔