• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے 5 کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے دھکیل دیے، مفتاح اسماعیل


سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ عمران خان نے 5 کروڑ پاکستانیوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں کامیاب معاشی پالیسیوں کے ذریعے 2 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا تھا اور عمران خان نے 5 کروڑ کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ شرح ترقی کا ہدف زیادہ دکھانا اور اُسے پھر نیچے لے آنا، پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت 5 اعشاریہ 8 کی شرح نمو چھوڑ کر گئی تھی، اطلاعات ہیں کہ حکام پر دباؤ ڈال کر ترقی 4 فیصد دکھائی گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ملائیشیا، برما سمیت کئی ممالک میں پیٹرول قیمتیں پاکستان سے کم ہیں، عمران خان حکومت کا مالی خسارہ 64 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

تازہ ترین