پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دے دیا۔
پرویز رشید نے غزہ پر مظالم کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری بیانات کے ٹوئٹ فواد چوہدری کو بھیج دیے۔
انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے شواہد پیش ہیں۔
سینئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات ہمت کریں اور یہ شواہد اپنے مقبوضہ میڈیا کو جاری کرنے کی اجازت بھی فرما دیں۔