• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کی تان پر این آر او کی راگنی کے تار ٹوٹ چکے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ قوم کی آواز ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ کرپشن کی تان پر این آر او کی راگنی کے تار ٹوٹ چکے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ عظیم قوم اور باوقار پاکستان بلاول بھٹو کا منشور ہے اور ان کا بیانیہ قوم کی آواز بن چکا ہے۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ سندھ ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے، جو اندھوں کو نظر نہیں آتی ہے۔

تازہ ترین