• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 1529 نئے کیسز رپورٹ، 11 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21808 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1529 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4920 ہوچکی ہے، جبکہ آج مزید 599 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب صوبے میں وبا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 281596 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 3980371 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 309630 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 23114 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22181 گھروں پر، 15 آئسولیشن مراکز میں اور 918 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 867 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 71مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 1529نئے کیسز میں سے 1066 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 332، ضلع شرقی 277، ضلع وسطی 175، ملیر 124، کورنگی 83 اور ضلع غربی میں 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 145، شکارپور 30، کشمور 27، سجاول 22، گھوٹکی 21، قمبر 17، سکھر 16، شہید بینظیر آباد 15، عمر کوٹ 14، بدین 13، سانگھڑ 12، ٹنڈو الہیار 12، جامشورو 12، نوشہرو فیروز 11، لاڑکانہ 11، مٹیاری 10، میرپور خاص 10، ٹھٹہ 10، خیرپور 9، دادو 5، جیکب آباد4 اور  ٹنڈو محمد خان میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین