• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے، لاہور کی خاتون دوران سفر اغواء، زیادتی کے بعد قتل

مریدکے(نامہ نگار)لاہور سے نارووال جانیوالی محنت کش خاتون کو دوران سفر اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ دیا گیا،زیادتی کے بعدملزموں نے پھندہ دیکر قتل کرکے خاتون کی لاش کھیتوں میں پھینک دی،لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ،وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،پولیس نے زیادتی کی تصدیق کردی ،مقتولہ کی پہچان (ص)سکنہ بند روڈ لاہور کے نام سے ہوئی ،مقتولہ کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے بھائی نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے بتایا 35سالہ (ص)کو میں نے خود جمعہ کے روز لاہور لاری اڈا سے نارووال جانیوالی بس میں نانکے جانے کیلئے بٹھایا ،گزشتہ روز مریدکے پولیس سے اطلاع ملی کہ اسکی بہن کی خون آلود پھندا لگی کھیتوں سے لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مار ڈالا ،اس سلسلہ میں جب مریدکے پولیس سے موقف لیا گیا تو تفتیشی سب انسپکٹر افتخار نے بتایا کہ مقتولہ سے اجتماعی زیادتی اور تشدد کرکے پھندا دیکر قتل کرنے کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی اصل وجہ سامنے آئے گی تاہم مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین