• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں طوفان کے باعث میراتھون میں شریک21 ایتھلیٹ ہلاک ہوگئے

بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں طوفان کے باعث میرا تھون میں شریک 21ایتھلیٹ ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گنسو میں پہاڑی علاقے میں میراتھون میں حصہ لینے والے21ایتھلیٹ طوفان کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، میراتھون میں 172 ایتھلیٹ شریک تھے کہ اچانک موسم انتہائی خراب ہوگیا اور علاقے میں تیزہواؤں کے بعد شدید طوفانی بارش اور اولے گرنا شروع ہوگئے، میراتھون منتظمین نے مدد کی کال کے بعد ریسکیو ٹیم علاقے میں بھیجی جو 18 ایتھلیٹ کو بحفاظت واپس لے آئی۔چینی میڈیا کے مطابق کچھ ہی دیر بعد موسم مزید خراب ہونے پر انتظامیہ نے ریس ختم کردی اور مزید امدادی اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا گیا جس کے نتیجے میں 151 ایتھلیٹ بحفاظت واپس آگئے تاہم 5 ایتھلیٹ زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے میں اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ درجہ حرارت مزید نیچے گر گیا ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین