• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی، سیاحتی مقام پر کیبل کار کو حادثہ، 14افراد ہلاک، بچہ زخمی

لاہور (مانیٹرنگ سیل) شمالی اٹلی کے مشہور پہاڑی سیاحتی مقام پیڈمونٹ میں آہنی تار ٹوٹنے سے کیبل کار 65فٹ کی بلندی سے زمین پر آگری، خوفناک حادثے میں 14افراد ہلاک، ایک بچہ زخمی ہوگیاجسکی حالت تشویشناک ہے۔مقامی میئر مارسیلہ سیورینوکے مطابق حادثہ کیبلوں میں سے ایک کے ٹوٹنے کے سبب ہوا ۔کورونالاک ڈاؤن کےاختتام پر صرف ایک ماہ قبل دوبارہ کھولی گئی کیبل کارسرورس مسافروں کو مغربی الپس کے پیڈمونٹ خطے میں اسٹریسا موٹارون لائن کی چوٹی پر لے جارہی تھی4ہزار 900فٹ بلند پہاڑی سٹیشن سے صرف 1 ہزار فٹ کی مسافت پرہفتے کی رات 12بجے کے قریب آہنی تار ٹوٹنے سے پہاڑی علاقے میں 65فٹ نیچے آگری اور زخمی بچے کے سوا تمام 14افراد موقع پرچل بسے۔ حکام نے امدادی کارروائیاں کرکے لاشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین