ینگون(اے ایف پی) میانمار میں یکم فروری کی بغاوت کے بعد فوجی سربراہ نے پہلی مرتبہ ایک انٹرویو دیا ہے۔ چین کے ایک ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں مِن آنگ لائنگ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں جلد ہی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ 75 سالہ لائنگ کے مطابق سوچی کے خلاف کئی مقدمات ہیں اور انہوں نے ملکی رازداری کے قانون کی بھی صریحا خلاف ورزی کی ہے۔