محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی ، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے، ٹیم نے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔