• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کو پتا چل چکا ہےکہ پیپلزپارٹی کو کام کرنا ہی نہیں ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی پالیسی یہی ہے کہ نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے، سب کو پتا چل چکا ہےکہ پیپلزپارٹی کو کام کرنا ہی نہیں ہے۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں سب سے زیادہ گیس کی پیدا وار ہوتی ہے، وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دی ہیں جس علاقے سے گیس نکلےپہلا حق اس علاقےکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گھوٹکی کے وسائل پر سب سے زیادہ حق گھوٹکی کے لوگوں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سندھ کےعوام کے لیے محنت کر رہے ہیں، سندھ حکومت میں کوئی ہے جو حلیم عادل شیخ کو بڑا لیڈر بنانا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نےگزشتہ ماہ سندھ کے عوام کےلیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا، بلاول اب بھی کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے کیلیے وقت چاہئے۔

تازہ ترین