اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس ٹکٹ کلیکٹرز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کیے جانے والے احتجاج کی وجہ سے معطل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ کے ٹکٹ کلیکٹرز کے ساتھ ابتدائی مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ٹکٹ کلیکٹرز آئی جے پی میٹرو بس اسٹیشن پر احتجاج کر رہے ہیں۔
ٹکٹ کلیکٹرز کاکہنا ہے کہ تنخواہیں وقت پر دینے کا کہا گیا پر تین ماہ سے تنخواہیں روکی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب میٹرو بس سروس راولپنڈی سے اسلام آباد مکمل طور پر بند ہے اور انتظامیہ کے ٹکٹ کلیکٹرز کے ساتھ ابتدائی مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔