تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال جاری ہے۔
میٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال کے باعث جڑواں شہروں میں مسافر پریشان ہیں جبکہ میٹرو اسٹیشن میں مسافروں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
میٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال کے نتیجے میں وارث خان اسٹیشن پر شہریوں اور سیکیورٹی عملے کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان میٹرو بس سروس کا میڈیا نمائندوں سے کہنا ہے کہ ہم بغیر اجازت کسی کو خبر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کے مسائل اجاگر کرنا ہے تو آپ اسٹیشن سے باہر رہ کر کر سکتے ہیں۔