پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔
شاہد آفریدی بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔
شاہد آفریدی کو کچھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی ملتان سلطانز میں شامل ہوگئے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مجھے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اب ابوظبی میں ملتان سلطانز کو جوائن نہیں کرسکوں گا۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ابوظہبی میں کھیلے جارہے بقیہ میچز میں اسلام آباد یونائٹیڈ بھی جنوبی افریقی کرکٹر یانیمن ملان کی خدمات سے محروم رہے گی۔
یانیمن ملان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے ذرائع کے مطابق برینڈن کنگ اور عمر امین کی شمولیت کے ساتھ یونائٹیڈ کے 20 کھلاڑی مکمل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔