• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6، بقیہ میچز کیلئے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کھلاڑی اور آفیشلز کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں چیک اِن کر لیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں سمیت آفیشلز اور پی سی بی کے حکام نے بھی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کی دوسری کویڈ19 ٹیسٹنگ کچھ دیر بعد آج ہوٹل میں شروع کی جائے گی، کھلاڑی دو دن تک ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

کراچی سے کھلاڑی اور آفیشلز 26 مئی کی صبح خصوصی طیارے میں اڑان بھریں گے، لاہور سے دوسری فلائٹ بھی بدھ کی صبح روانہ ہو گی۔

لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور سے بیشتر کھلاڑیوں اور اسٹاف لاہور میں قرنطینہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں کو دوسری ڈوز دی جائے گی اور  کوویڈ19 ٹیسٹنگ بھی ہوگی۔

تازہ ترین