سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبے کا پانی روکنے کے خلاف مذمتی قرارداد پر بحث کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے مخالفت پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال غصے میں آگئے ۔
سہیل انور سیال اپنی نشست سے اٹھ کر تحریک انصاف کے رکن علی جی جی کی طرف بڑھے تاہم اراکین نے بیچ بچاؤ کرکے صوبائی وزیر کا غصہ ٹھنڈا کیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذریعے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کی مخالفت میں پی ٹی آئی رکن سندھ دشمنی پر آگئے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کے حقوق کے مدمقابل پی ٹی آئی رکن نے قرارد کی مخالفت کی، اس کے خلاف ہم نے احتجاج کیا ہے۔