• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن


کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 50 سے زائد دکانیں، ہوٹل اور جم سیل کردیئے گئے۔

کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلع جنوبی میں نجی ہوٹل میں قائم ہال کو اس وقت سیل کردیا گیا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں ایک ریسٹوریٹ اور جم سمیت دو دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

ادھر ضلع ملیر میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قائد آباد، مراد میمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری میں 50 سے زائد دکانیں سیل کردی گئیں۔

تازہ ترین