• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 سے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوگا


سندھ میں کل سے شہریوں کے رات آٹھ بجے کے بعد باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں پر سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کے تحت دو لاکھ سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو کل رات آٹھ بجے کے بعد گاڑیوں میں گھومنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی، اسپتال یا ضروری نوعیت کے کاموں کے لیے جانے والوں کو نہیں روکا جائے گا۔

پارکس میں مغرب کے بعد لائٹس بند کردی جائیں گی، کاروبار کےاوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ وہ خود سرپرائز دورے کرینگے، اوقات کار کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کرینگے۔

وزیراعلی کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد، ضلع جنوبی میں 16 فیصد اور وسطی میں 10 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے۔

تازہ ترین