• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسٹارٹ معاہدے میں طے شدہ حد سے تجاوز کر رہا ہے، روس

ماسکو (جنگ نیوز) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کے نیو اسٹارٹ معاہدے میں طے شدہ حدود سے تجاوز کیا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ امریکی جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائلوں اور بمبار جہازوں کی تعداد طے شدہ تعداد 101 سے زائد ہے۔ روس اور امریکا نے رواں برس کے آغاز میں نیو اسٹارٹ معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا تھا۔ عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کے حوالے سے یہ معاہدہ نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے اور اس کے مطابق دونوں ممالک کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد، میزائل اور جوہری ہتھیار لے جانے والے بمبار جہازوں کی تعداد ایک حد کے اندر رکھی جانا ہے۔ 

تازہ ترین