• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی خود کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے‘ اسد عمر

پیپلز پارٹی خود کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے‘ اسد عمر 


جیکب آباد‘رانی پور(نامہ نگاران‘ایجنسیاں) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ میں امن و امان کی صورت حال کو انتہائی مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ‘ سندھ میں پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے‘ سندھ پولیس اگر اپنی حفاظت نہیں کرسکتی تو باقی شہریوں کی حفاظت کیسے کرے گی‘اب وفاق کو سنجیدگی سے رینجرز آپریشن پر غور کرنا چاہیے‘پیپلز پارٹی خود کام کرتی ہے نہ کسی کو کرنے دیتی ہے، 13سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا‘سندھ حکومت کا نظام ہی کرپشن کے اوپر ہے‘وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے انتقام لینا چاہتے ہیں نہ ان کو رعایت دیں گے۔

تازہ ترین