• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، فش سنٹرز سے 1300لیٹر سے زائد مضر صحت سرکہ برآمد

پشاور ( نمائندگان جنگ )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چارسدہ کے علاقے سردریاب میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف فش سنٹرز سے 1300 لیٹر سے زائد مضر صحت سرکہ برآمد کرلیا۔ کاروائی کے دوران فش سنٹرز میں حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیا گیا، کاروائی کے دوران مضر صحت سرکہ کو تلف کرکے فش سنٹرز مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پنجاب سے آنے والے ٹینکرز کا معائنہ کیا گیا۔ کاروائی کے دوران پانچ دودھ کے ٹینکرز میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، ٹینکرز مالکان کو ورننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ ضلع ٹانک میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، انسپکشن کے دوران بڑی مقدار میں خراب بیکری پراڈکٹس اور جعلی روح افزاء برآمد کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے ٹاون تھری میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ورننگ نوٹسز جاری کئے گئے
تازہ ترین