• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے پٹواریوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے،ارباب خضرحیات

پشاور ( جنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ‘‘ن’’کے رہنما ارباب خضرحیات نے پٹواریوں کی عدم دستیابی پر ڈی سی آفس اور ریونیو آفس پشار کو تالے لگانے کی دھمکی دے دی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور کے پٹواریوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے کوئی بھی پٹواری اپنے دفتر میں موجود نہیں ہوتا ہے اور عوام پٹوار خانوں کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں پٹواریوں سے رابطہ کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ حکومتی تعمیل میں مصروف ہے کبھی پولیو مہم، کبھی کھلی کچہری، کبھی کرنتینہ میں ڈیوٹی، کبھی لاک ڈاؤن، کبھی انصاف بازار ایک عجیب سا تماشہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ارباب خضرحیات نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروانا ہوتا ہے لیکن افسوس کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ہر طرح کی پریشانی دینے کی ٹھا نی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جیل میں کئی قیدی پٹواریوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ضمانتیں نہ ہونے پر کئی مہینوں سے جیل میں پڑے ہوئے ہیں کیونکہ پٹواریوں کی جانب سے ضمانتی مچلکوں کے لئے فرد نہ دینے پر عدالت کی جانب سے ضمانتوں میں تاخیر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کا کام عوام کو ان کی زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنا ہوتا ہے مگر افسوس کہ پٹواری حضرات حکومتی کاموں میں اتنے مصروف عمل ہے کہ ان کو عوام کے کاموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور عوام خوار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صاحب جائیداد لوگ اپنی جائداد کی معلومات اور لین دین کے لئے پٹواریوں سے رابطے کرتے ہیں مگر پٹواری صاحبان کا نام و نشان تک نہیں ہوتا اور دفاتر کے باہر بورڈ آویزاں کئے ہوتے ہیں کہ فلاں حکومتی تعمیل میں مصروف ہے ارباب خضرحیات نے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست کریں ورنہ عوام ڈی سی آفس اور پشاور ریونیو آفس کو تالے لگانے پر مجبور ہو جاینگے۔
تازہ ترین