• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلت آب کا معاملہ: سندھ اسمبلی میں گرما گرمی، شور شرابا


سندھ میں قلت آب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی گرما گرمی ہوگئی، حکومتی و اپوزیشن ارکان اسمبلی نے خوب شور شرابا کیا۔

اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے حکومت پر پانی کی کمی کے لیے اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا۔

اس پر حکومتی اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر تنقید کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نےکہا کہ آج ارسا چیئرمین سندھ کے نمائندے سے اجلاس میں بدتمیزی کی گئی، سندھ کے نمائندے پر کاغذات پھینکے گئے۔

سہیل انور سیال آج پھر اپوزیشن اراکین کی طرف لپکے لیکن ساتھیوں نے روک لیا۔

صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے کہا کہ سندھ کی نمائندگی کرنے والے سے بدتمیزی ناقابل برداشت ہے، ان کی اتنی ہمت کہ سندھ کے نمائندے سے بدتمیزی کریں۔

انہون نے مزید کہا کہ ارسا چیئرمین کو عہدے سے فارغ کریں، یہ دادا گیری نہیں چلے گی۔

پی ٹی آئی کے بلال غفار نے اسپیکر سے کہا کہ کل ایک وزیر نے دھمکی دی اور آپ نے کچھ نہیں کہا، وہ وزیر پی پی قیادت کا پرس اٹھا کر یہاں تک پہنچا۔

تازہ ترین