• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پانی کی قلت کا سامنا پورے ملک کو ہے ،سیاست چمکانا ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو اپنے حصے سے ایک بوند بھی زیادہ پانی نہیں مل رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ نے پانی کے مسئلے کو سیاسی بنا کر قوم کی کوئی خدمت نہیں کی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پانی سیاسی نہیں ٹیکنیکل ایشو ہے، مسئلہ ٹیکنیکل طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین