• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال سرجیکل آلات، مچھلی اور گوشت کی برآمدات بڑھیں، عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم عمران خان مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل سرجیکل آلات، مچھلی، گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس دورانیے میں دوا سازی، سمینٹ، کٹلری، مصالحے اور الیکٹرک کی برآمدات میں بھی اچھی نمو رہی ہے۔

مشیر تجارت کے مطابق سالانہ بنیاد پر رواں مالی سال جولائی تا اپریل سرجیکل آلات کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران سرجیکل آلات کی برآمدات 360 ملین ڈالر رہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ سالانہ بنیاد پر جولائی تا اپریل مچھلی کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی تک اپریل مچھلی کی برآمدات 352 ملین ڈالرز رہیں جبکہ اس دورانیے میں گوشت کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جولائی تا اپریل گوشت کی برآمدات 280 ملین ڈالرز رہی، فارماسیوٹیکل کی برآمدات جولائی سے اپریل کے دوران 226 ملین ڈالرز رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ سالانہ بنیاد پرجولائی تا اپریل لیدرگارمنٹس کی برآمدات 7،سیمنٹ 1،مسالہ جات میں4 فیصدبڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ جولائی تا اپریل کٹلری کی برآمدات39، الیکٹرک فین کی برآمدات 41 فیصد بڑھیں۔

تازہ ترین