ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقہ موچی پورہ میں پانچ ڈاکوں نے دوران ڈکیتی دلہن سے زیادتی کی اور دلہے کو بھی تشدد کا نشانہ بناکر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دلہن سے اجتماعی زیادتی کے ابتدائی شواہد مل گئے ہیں تاہم قانونی تقاضون کو پورا کرنے کے لئے دلہن کا میڈیکل بھی کروایا جارہا ہے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے تین ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
سی پی او ملتان منیر مسعود کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔