• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019 میں تمباکو نوشی سے بیماریاں اور اموات، 615 ارب کا نقصان

پشاور(نامہ نگار) پاکستان میں تمباکو کے استعمال میں سنگین حد تک اضافہ دل،پھیپھڑوں ،کینسر اور زیابطیس جیسی بڑی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جبکہ نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کے استعمال بڑھتا ہوا رجحان ملک میں تمباکو مصنوعات کی کم قیمتیں ہیں ،جس سے صحت کے شعبے پر دبائوبڑ ھ رہا ہے،اس لئے آنےوالے قومی بجٹ میں تمباکو مصنوعات خصوصاًسگریٹ پربھاری ٹیکس عائد کرکے صحت کے شعبے پر دبائو کم کرنے کےعلاوہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے، یہ تجاویز نیشنل الائنس فار ٹوبیکو کنٹرول کے چیئرمین پروفیسر جاوید خان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے نام ارسا ل کئے جانےوالےایک خط م یں دئیے گئے ہیں۔

تازہ ترین