لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کے علاقہ چوہنگ میں7 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ راہگیروں نے ہسپتال پہنچایا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیکر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔شیراکوٹ کی رہائشی آرزو نامی خاتون نے الزام عائد کیاکہ گلشن راوی کی ڈبل سڑکوں سے4ملزمان جہانگیر جٹ، شکیل بٹ، میاں آصف اور رفاقت شاہ نے اسے اغواء کر لیا اور چوہنگ لیجا کراپنے ساتھیوں بابا سجاول اور دو نامعلوم ملزمان کیساتھ ملکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا۔تھانہ چوہنگ میں مقدمہ متاثرہ لڑکی آرزو کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں جہانگیر جٹ، شکیل بٹ، میاں آصف، رفاقت شاہ کے علاوہ بابا سجاول اور 2 نامعلوم ملزموں کو بھی نامزد کیا گیا۔ڈاکٹروں نے متاثرہ لڑکی کی حالت تسلی بخش قرار دی ہےجبکہ سی سی پی او نے ملزموں کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔