• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،50سے زائددکانوں و مارکیٹوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

پشاور(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ پشاور ,نے ٹاؤن تھری انتظامیہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےباڑہ روڈ پر 50سے زائددکانوں و مارکیٹوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹاؤن تھری انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے باڑہ روڈسے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر عادل ایوب نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد، تحصیلدار شکیل خان اور ٹاؤن تھری انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ باڑہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران باڑہ روڈ سے دکانوں اور مارکیٹوں کی 50 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق باڑہ روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا تھا جبکہ ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے ٹاؤن تھری انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے تجاوز ت کا بھاری مشینری کے ذریعے خاتمہ کردیا۔پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
تازہ ترین