• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل انور سیال نے نیب پر من گھڑت اور حقائق کے منافی الزامات لگائے ہیں، نیب اعلامیہ

قومی احتساب بیورو  (نیب) نے  وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے نیب پر من گھڑت اور حقائق کے منافی الزامات لگائے ہیں۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سہیل انور سیال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 2018 میں انکوائری شروع کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جنوری 2021 میں انویسٹی گیشن اپ گریڈ کیں، سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات قانون کے مطابق جاری ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ سہیل انورسیال کی طرف سے پانی کا مسئلہ اٹھانے پر تحقیقات شروع کرنےکی بات حقائق کےمنافی ہے، نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

تازہ ترین