• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کلبز رجسٹریشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹ بال کے معاملات کے حل کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ کلب رجسٹریشن ٹریننگ پروگرام میں پاکستان بھر کے فٹبال کلب بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کلب رجسٹریشن میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے فیفا کی مدد سے ایک پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی، اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے تمام فٹ بال کلبز براہ راست فیفا کیساتھ اپنی ڈیجیٹل آن لائنرجسٹریشن کر سکیں گے۔ ٹیکنالوجی اخراجات فیفا برداشت کرے گی۔

تازہ ترین