• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال میں 4.8 فیصد GDP گروتھ کے ہدف کی منظوری دی گئی ہے: اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 4.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے ہدف کی منظوری دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ کی منظوری سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ 

اسد عمر نے کہا کہ جی ڈی پی ہدف معیشت میں گروتھ مومینٹم کی مضبوطی کا عکاس ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ معیشت میں گروتھ حاصل کرنے کا پوٹنیشیل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جلد ہی این ایچ اے منصوبے کے لیے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دے گی۔

اسد عمر نے کہا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ بھی اس منصوبے کی منظوری دے چکا ہے۔

تازہ ترین