نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے لیے اساتذہ کو واک ان ویکیسن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے تحت18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اور عملے کے لیے واک ان ویکسی نیشن کھول دی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق استاتذہ اور تعلیمی اداروں کا عملہ کل سے واک ان ویکیسن لگوا سکے گا، اساتذہ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر میں جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اساتذہ کے لیے شناختی کارڈ اور ادارے کے سربراہ کا مہر کے ساتھ لیٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور تعلیمی اداروں کےعملےکی 5 جون سے پہلے ویکسی نیشن مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔