• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس آگ: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل متاثرین کی مدد کس طرح کر رہے ہیں؟

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل تیزی سے پھیلتی ہوئی جنگل کی آگ سے متاثر ہونے والے جنوبی کیلیفورنیا کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے نے آگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے دوستوں کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا کے ساتھ لاس اینجلس سے تقریباً 90 میل شمال میں واقع کیلیفورنیا کے شہر مونٹیسیٹو میں رہتے ہیں جو کہ ابھی تک آگ سے محفوظ ہے۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا اپنے دوستوں کی مدد کرنے کے علاوہ آرچ ویل فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر دیگر امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل آرچ ویل فاؤنڈیشن کے دیرینہ پارٹنر ورلڈ سینٹرل کچن کے ساتھ مل کر بھی متاثرین کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا متاثرین کو ضروری سامان کے ساتھ ساتھ کپڑے اور بچوں کی اشیاء بھی عطیہ کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل آرچ ویل فاؤنڈیشن کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کے لیے رقم عطیہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔  

بین الاقوامی خبریں سے مزید