• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج سے 58 ملین کلومیٹر دور سیارہ عطارد کی نئی تصاویر سامنے آگئیں


سیارہ مرکری کی تصاویر--- بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
سیارہ مرکری کی تصاویر--- بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی

سورج سے 58 ملین کلومیٹر دور سیارہ عطارد کی نئی تصاویر سامنے آگئیں۔

یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر میں عطارد کی سطح کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چاند کے بمشکل سیارہ عطارد کی حالیہ تصاویر بیپی کولمبو نامی اسپیس کرافٹ سے موصول ہوئی ہیں جو جاپان اور یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر عطارد کے مشن پر 20 اکتوبر ء2018 کو بھیجا گیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپین اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جوزف اسچباکر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ عطارد کے سطح پر گہرے گڑھے موجود ہیں جن کے حوالے سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ شاید یہاں پانی جم سکتا ہے۔

کیا واقعی عطارد پر پانی موجود ہے؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانی ہونے کی تصدیق اسپیس کرافٹ بیپی کولمبو جب کر سکے گی جب وہ اس سیارے کے مدار میں داخل ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلائٹ ڈائنا مکس مینجر فرینک بڈنگ نے بتایا ہے کہ بیپی کولمبو کا مرکزی مشن کا مرحلہ دو سال بعد شروع ہوگا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید