• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منا بھائی ایم بی بی ایس امتحان میں نقل کا باعث بن گئی

 بھارتی سُپر اسٹار سنجے دت کی مشہور فلم مُنا بھائی ایم بی بی ایس سے متاثر ہو کر ایک امیدوار پولیس میں بھرتی کا ٹیسٹ دینے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبل کی پوسٹ کے لیے شمولیت کے امتحان کے دوران کُشنا دلوی نامی امیدوار نے بالی ووڈ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کا سہارا لینے کی کوشش کی تاہم وہ پولیس والوں کی نگاہ سے بچ نا سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کُشنا کا ٹیسٹ کامیابی سے جاری تھا کہ ٹیسٹ میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اُن کی سرگرمیوں کو مشکوک پایا، اس دوران اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ امیدوار کے الٹے کان میں ایک انتہائی چھوٹی خفیہ ڈیوائس لگی ہے جو موبائل بلوٹوتھ سے منسلک تھی۔

یہ ڈیوائس اتنی چھوٹی اور کان کے بالکل اندر لگی تھی کہ اس کو پکڑنا مشکل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیدوار کے 2 دوست سچن بھاسکر اور پردیپ راجپوت ٹیسٹ کے دوران کُشنا سے مسلسل رابطے میں تھے اور اسے سوالات کے جواب بتا رہے تھے۔

پولیس نے کُشنا کے ساتھ ساتھ سچن اور پردیپ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید