• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں تبو اہم کردار نبھائیں گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ تبو نے فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں اکشے کمار اور وامیکا گابی بھی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

اداکارہ تبو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 ء میں ریلیز ہونے والی فلم بھوت بنگلہ کی کاسٹ میں شامل ہونگی۔

انسٹاگرام پر تبو نے جو تصویر جاری کی ہے اس کا کیپشن ’ ہم یہاں بند ہیں ‘ ہے، جس پر تبو کے فینز کی جانب سے شاندار ردعمل آیا۔ کسی نے کہا ہمیں اس فلم کا انتظار ہے، کسی نے کہا کیا منجولیکا ڈاکٹر شریواستو سے دوبارہ سامنا کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی شہر  جے پور میں ہورہی ہے۔ سینئر اداکار پریش راول بھی فلم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ ماہ اکشے کمار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ فلم 2 اپریل 2026ء کو ریلیز ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ڈراؤنی لیکن مزاحیہ فلم اکشے کمار اور ایکتا کپور کے پروڈکشن ہاؤسز مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور تبو بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ہیرا پھیری‘ میں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید