• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت کھربوں کے منصوبے شروع کریں گے، اسد عمر


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت کھربوں کے منصوبے شروع کریں گے، ان منصوبوں میں سکھر حیدرآباد موٹروے اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اسد عمر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی ترقی کے لیے بہت کام کر رہے ہیں، صنعتوں کے لیےجو پیکج دیا اس کےبہت مثبت نتائج سامنے آئے، آئندہ مالی کپاس کی فصل بہتر متوقع ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئندہ مالی سال بجلی کی کھپت بڑھے گی، آئندہ مالی سال زرعی شعبےکی ترقی کا ہدف 3.4فیصد ہے، صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 6.8فیصد ہے، آئندہ مالی سال سروسز کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.7فیصد ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ برآمدات پچھلے دس سال سے سب سے زیادہ ہوئی ہیں، آئندہ سال 26.8 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کا ہدف ہے، صحت کےلیے 28ارب تعلیم کے لیے 42ارب روپے رکھ رہے ہیں، ایچ ای سی کےلیے 37ارب روپے سکل ڈویلپمنٹ کےلیے پانچ ارب روپے رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال تیل و گیس کی تلاش کےلیے ڈرلنگ بڑھے گی، آئندہ مالی سال گیس پیداوار میں 20کروڑ مکعب فٹ یومیہ اضافہ ہو گا۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کےلیے صوبوں کے فنڈز شامل کر کے مجموعی طور پر 100ارب روپے ہوں گے۔

تازہ ترین