• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں پانی کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں پانی کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں پینےکے پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے کی۔

کیس کی سماعت کے دوران  ایم ڈی واسا، ڈی سی کوئٹہ، چیف انجینئر آب پاشی اور پی ایچ ای پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔

عدالت نے کہا کہ کمیٹی شہر میں پینےکے پانی کی فراہمی، زیر زمین پانی کی سطح کی بلندی کے لئے تجاویز دے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری پی ایچ ای اور سیکرٹری اری گیشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ  شہر میں زیادہ تر ٹیوب ویلز بغیر پلاننگ کے نصب کئے گئے ہیں، اکثر ٹیوب ویلز حلقہ کے ایم پی ایز کی مرضی سے لگائے گئے ہیں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہر میں 70 سے زائد ٹیوب ویلز ناکارہ ہوچکے ہیں، زیر زمین پانی کی سطح 1200 فٹ سے زائد نیچے گر چکی ہے۔

تازہ ترین