لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور نون لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالتِ عالیہ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 3 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ نے تاحکمِ ثانی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔
کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب لاہور کا 10 مارچ کو طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت نیب لاہور کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔