• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف فلمی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی چھاگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کترینہ کیف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 50 ملین ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد کترینہ کیف بھی بالی ووڈ کے اُن دس ستاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 50 ملین یا اُس سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اب تک آٹھ سو سے زائد پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی دلکش تصاویر اور اُن کے مختلف پراجیکٹس کی پوسٹس شامل ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 455 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے خاص لوگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی کئی سُپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں جبکہ اب وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم ’سوریا ونشی‘ میں نظر آئیں گی۔

تازہ ترین