• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو لاجواب اور زبردست گیت دینے والی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 52 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

 نیہا ککٹر کے انسٹا فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد وہ بھارت کی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 52 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل نیہا ککڑ کو یوٹیوب کی جانب سے ’ڈائمنڈ ایوارڈ‘ دیا گیا تھا، نیہا ککٹر کے علاوہ کسی بھی بھارتی گلوکار کے پاس بھی یہ ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نیہا ککڑ کے مقبول ترین گانے ’ملے ہو تُم ہم کو ‘ پر ایک اعشاریہ 2 بلین یعنی ایک ارب سے زائد ویوز آگئے تھے جس کے بعد گلوکارہ کا یہ گانا پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا تھا جس پر ایک بلین ویوز آئے۔

نیہا ککڑ کا گانا ’ملے ہو تُم ہم کو‘ سال 2016 میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے کی گلوکارہ نیہا ککڑ ہیں جبکہ گانے کو کمپوز اور تحریر اُن کے بھائی ٹونی ککڑ نے کیا تھا۔

بھارتی گلوکارہ کے مشہور گانوں میں ’یاد پیا کی آنے لگی‘، ’او ساقی ساقی‘، ’تُو ہی یار میرا‘، ’کلّا سوہنا‘ اور دیگر گانے شامل ہیں جبکہ نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اور بہن سونُو ککڑ کا شمار بھی بالی ووڈ کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین