• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان کے خلاف کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

گواہ سب رجسٹرار پراپرٹیز کشمیر دھاریجو بھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے بیان ریکارڈ کرایا۔

دستاویزات کی فوٹو کاپی پیش کرنے پر ملزمان کے وکلاء نے اعتراض کر دیا۔

گواہ نے کہا کہ اصل دستاویزات میرے پاس ہیں، فوٹو کاپی دستاویزات جمع کرانے لایا ہوں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصل دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین