• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کی شرح بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کی شرح بلند ترین سطح تک پہنچ گئی؛ 2019 میں 1.1 ارب افراد تمباکو کے عادی ہوئے؛ تمباکو نوشی کرنیوالوں کی مجموعی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کی شرح بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے جیسا کہ2019 میں 1.1 ارب افراد تمباکو کے عادی ہوئے۔ محققین کو پتہ چلا کہ دراصل شرح 1990 سے کم ہوئی ہے لیکن آبادی میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی مجموعی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے اندازے کے مطابق عالمی سطح پر تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد 1.3 ارب ہے لیکن شرحوں کا رجحان آخر کار نیچے کی جانب ہے۔ تجزیے میں سال بہ سال خرابی نہیں پیش کی گئی لیکن خبردار کیا کہ پچھلے 30 سالوں میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی اصل تعداد میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین تعلیم نے تخمینہ لگایا کہ 1990 سے، جب صرف 900 ملین تمباکو نوشی کرنے والے تھے، مردوں میں شرح 27.5 فیصد اور خواتین میں 37.5 فیصد تک کم ہوئی ہے ۔ محققین کے مطابق دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والے تمام افراد میں سے 30 فیصد (341 ملین) چین میں ہیں۔ ٹیم نے یہ تخمینہ بھی لگایا کہ برطانیہ کی تعداد 10 ملین کے لگ بھگ ہے جو دوسرے اندازوں سے قدرے زیادہ ہے۔ اسی اعداد و شمار میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ تمباکو نوشی سے 7.7 ملین اموات ہوئیںجن میں دنیا بھر میں پانچ اموات میں سے ایک مرد کی موت شامل ہے اور 89 فیصد نئے سگریٹ نوشی کرنے والے 25 سال کی عمر تک نشے کے عادی ہوگئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی عالمی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کی مستقل طور پر اعلیٰ شرحوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین